مشرق وسطیٰ

حماس کے پاس صرف دو راستے ہیں، شکست یا موت: اسرائیل

نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزّہ میں قتل عام کے بارے میں کہا ہے کہ "ہم حماس پر جہنم کی آگ سے حملہ کر رہے ہیں۔ ان کے پاس صرف دو راستے ہیں یا ہتھیار پھینک دیں یا مَر جائیں"۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ "ہم غزّہ پر حملے آخر تک جاری رکھیں گے۔ جن کا خیال ہے کہ ہم رُک جائیں گے وہ حقیقت سے دُور ہیں”۔ نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے غزّہ پر حملوں کے بارے میں پریس بیان جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی

انہوں نے کہا ہے کہ "حماس کے خاتمے تک اور فتح حاصل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم رُک جائیں گے وہ خام خیالی کا شکار ہیں۔ جب تک ہم، حماس کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزّہ کی طرف سے خطرے کے خاتمے جیسے، اہداف کو پورا نہیں کر لیتے جنگ جاری رکھیں گے”۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزّہ میں قتل عام کے بارے میں کہا ہے کہ "ہم حماس پر جہنم کی آگ سے حملہ کر رہے ہیں۔ ان کے پاس صرف دو راستے ہیں یا ہتھیار پھینک دیں یا مَر جائیں”۔