آندھراپردیش

ہینڈلوم ڈے کے موقع پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی مبارکباد

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت دستکاری کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ فنکاروں کو تربیت، آلات، اور مارکٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

حیدرآباد: نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نارا چندرابابو نائیڈو نے ریاست کے تمام دستکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست کو دستکاری کے ساتھ جو وابستگی ہے، وہ فخر کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


وزیر اعلیٰ نے کہا: "ہمارے دستکار صدیوں پرانے روایتی ہنر کو کپڑوں کی صورت میں زندہ رکھتے ہوئے نہ صرف ماضی کو سنوار رہے ہیں بلکہ مستقبل کو بھی بُن رہے ہیں۔”


انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت دستکاری کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ فنکاروں کو تربیت، آلات، اور مارکٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "ہماری دستکاری کا ورثہ ہماری تہذیب اور ہمارا فخر ہے۔ اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسی لیے، اس دن کے موقع پر ہم سب کو ایک ساتھ آ کر دستکاری کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔”