بین الاقوامی

مصطفےٰ سلیمان، مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مقرر، سیتہ ناڈیلا نے کیا خیرمقدم

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا نے منگل کو مصطفی سلیمان کو کمپنی کے مصنوعی ذہانت (AI) وینچر کے سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہا۔

نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا نے منگل کو مصطفی سلیمان کو کمپنی کے مصنوعی ذہانت (AI) وینچر کے سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہا۔

Microsoft AI کے CEO کے طور پر مصطفیٰ سلیمان AI مصنوعات اور تحقیق کی قیادت کریں گے جن میںCopilot، Bing اور Edge شامل ہیں۔

ممائیکروسافٹ چیرمین ستیہ ناڈیلا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: مائیکرو سافٹ میں خوش آمدید۔ آپ کو مائیکروسافٹ AI کی قیادت کرتا دیکھ ہمیں خوشی ہے کیونکہ ہم Copilot کی طرح اے آئی صارف بناتے ہیں، جو دنیا بھر کے لوگوں کی پسند ہے اور انہیں فائدہ پہنچاتا ہے۔

مصطفیٰ سلیمان، ڈیپ مائنڈ کمپنی کے شریک بانی ہیں۔ وہ اس کمپنی میں اپلائیڈ اے آئی کے سربراہ تھے۔ اس کمپنی کو گوگل خرید چکی ہے۔

ڈیپ مائنڈ چھوڑنے کے بعد انہوں نے 2022 میں Inflection AIکے نام سے ایک اور کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ کمپنی مشین لرننگ اور جنریٹیو AI پر کام کررہی تھی۔

مصطفیٰ سلیمان نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا کہ میرے دوست اور دیرینہ ساتھی کیرن سائمونین چیف سائنٹسٹ ہوں گے اور ہمارے کئی حیرت انگیز ساتھیوں نے میرے ساتھ مائیکروسافٹ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ Inflection AI ایک نئے CEO کے تحت اپنے مشن کو جاری رکھے گا اور اپنے API کو دنیا بھر کے ڈویلپرز اور کاروباروں کے لئے وسیع پیمانے پر دستیاب کر کے پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے، اور بہت کچھ ہونے والا ہے۔ آپ کے تعاون کے لئے سب کا شکریہ۔ اصل چیزیں واقعی اب شروع ہو رہی ہیں۔

مصطفیٰ سلیمان نے ڈیپ مائنڈ ٹیکنالوجیز کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی۔یہ ایک AI اور مشین لرننگ کمپنی ہے۔ وہ اس کے چیف پروڈکٹ آفیسر تھے۔ کمپنی کو فاؤنڈرز فنڈ اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی حمایت حاصل تھی۔

گوگل نے2014 میں ڈیپ مائنڈ کو مبینہ طور پر 400 ملین پاؤنڈ میں خرید لیا تھا۔

a3w
a3w