حیدرآباد
آندھراپردیش کے رکن اسمبلی کوڈالی نانی نے بس چلائی
نانی نے گڈی واڑہ بس اسٹانڈ سے تقریبا دس کلومیٹر تک بس چلائی۔ان کے بس چلانے کا ویڈیو سوشیل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاجس کے بعد اس ویڈیو پر کئی افرادنے تبصرہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق نانی کو ڈرائیور نانی قراردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی کوڈالی نانی نے آرٹی سی بس چلائی۔آرٹی سی کی پانچ بسوں کی افتتاحی تقریب میں وہ شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خود آرٹی سی بس چلانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے گڈی واڑہ بس اسٹانڈ سے تقریبا دس کلومیٹر تک بس چلائی۔ان کے بس چلانے کا ویڈیو سوشیل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاجس کے بعد اس ویڈیو پر کئی افرادنے تبصرہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق نانی کو ڈرائیور نانی قراردیا۔