تلنگانہ

مشن بھگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی، بڑے پیمانہ پر پانی کااخراج

مقامی افراد نے کہا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور پائپ لائن کے وال کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں یہ پائپ لائن پھٹ پڑی۔یہ پانی فوارہ کی طرح تقریبا تین منزلہ عمارت کی اونچائی تک جارہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے حسنی آباد کے حدود میں مشن بھاگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر پانی کا اخراج ہوگیا۔ایک گھنٹہ میں پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

مقامی افراد نے کہا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور پائپ لائن کے وال کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں یہ پائپ لائن پھٹ پڑی۔یہ پانی فوارہ کی طرح تقریبا تین منزلہ عمارت کی اونچائی تک جارہا تھا۔

یہ منظر مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سڑک سے گذرنے والوں کے لئے حیرت کا سبب تھا۔کئی گاڑی سواروں نے اپنی گاڑیوں کو روک کر اس منظر کو اپنے سل فونس کے کیمروں کو قید کرلیااور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئیں۔