نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب کے لئے اعلامیہ جاری
صدارتی اور نائب صدرجمہوریہ انتخابات ایکٹ 1952 کی دفعات کے تحت عمل کرتے ہوئے کمیشن نے نامزدگیوں کے ادخال‘ جانچ پڑتال‘ نامزدگیاں واپس لینے اور ضرورت پڑنے پر پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب 2025 کے لئے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
صدارتی اور نائب صدرجمہوریہ انتخابات ایکٹ 1952 کی دفعات کے تحت عمل کرتے ہوئے کمیشن نے نامزدگیوں کے ادخال‘ جانچ پڑتال‘ نامزدگیاں واپس لینے اور ضرورت پڑنے پر پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا۔
یہ اعلامیہ مورخہ 7 اگست‘ گزٹ آف انڈیا میں شائع کیا گیا ہے اور ریاستی گزٹ میں متعلقہ سرکاری زبانوں میں بھی شائع کیا جائے گا۔
کمیشن کے مطابق اس الیکشن کے ریٹرننگ آفیسر راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل ہوں گے جنہوں نے ساتھ ہی ساتھ 1974 کے الیکشن رولس کی دفعہ 3 کے تحت پبلک نوٹس جاری کی ہے۔
پرچہ جات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤز نئی دہلی کے کمرہ نمبر آر ایس 28 میں کسی بھی کام کے دن 11 بجے تا 3 بجے کے درمیان داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 21 اگست آخری تاریخ ہوگی۔ 15 ہزار روپے کا سیکوریٹی ڈپازٹ بشکل نقد یا آر او کی شکل میں جمع کرانا لازمی ہے۔