کرناٹک

گاہکوں کے کھاتوں سے رقم کا غبن، بینک کی خاتون منیجر گرفتار

پولیس نے رقمی دھوکہ دہی کے کیس میں آئی ڈی بی آئی بینک کی خاتون منیجر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 34سالہ ریلیشن شپ منیجر ساجیلہ نے کئی کھاتوں میں غیرقانونی طریقہ سے 4.92کروڑ روپئے منتقل کئے تھے۔

بنگلورو: پولیس نے رقمی دھوکہ دہی کے کیس میں آئی ڈی بی آئی بینک کی خاتون منیجر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 34سالہ ریلیشن شپ منیجر ساجیلہ نے کئی کھاتوں میں غیرقانونی طریقہ سے 4.92کروڑ روپئے منتقل کئے تھے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
بار اینڈ پب پر دھاوا، 30 افراد گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

ساجیلہ کی پوسٹنگ آئی ڈی بی آئی بینک کی مشن روڈ شاخ میں تھی۔ پولیس نے 23لاکھ روپئے کے ایل آئی سی بانڈ اور جرم میں مستعملہ کمپیوٹر بھی برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات کیلئے ملزمہ سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی ساجیلہ نے جون 2022 سے دسمبر کے درمیان مشن روڈ شاخ میں کام کیا۔ اس دوران اس نے گاہکوں کے کھاتوں سے غیرقانونی طریقہ سے مختلف بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی۔ یہ گاہکوں کے علم میں لائے بغیر کیا گیا۔

ساجلہ نے یہ یقینی بنایا کہ گاہکوں کے پاس رقم نکاسی کے پیغامات نہ پہنچیں۔ ملزمہ نے امیر گاہکوں کے کھاتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ساجلہ پہلے بھی ایسی دھوکہ دہی کرچکی ہے۔ ملزمہ نے 23/ دسمبر2022 کو 4.92کروڑ روپئے منتقل کیے تھے۔

یہ رقم ایل آئی سی بانڈ میں مشغول کی گئی تھی۔ آئی ڈی بی آئی بینک کے ڈپٹی منیجر سومیشور نے دھوکہ دہی کا پتا چلنے کے بعد اس ضمن میں سمپنگی رام نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کے بعد پولیس نے کیس کا معمہ حل کیا اور ملزمہ منیجر کو گرفتار کرلیا۔ خاتون ملزمہ پر دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ ساجلہ نے پہلے بنگلورو میں گاندھی نگر شاخ میں کام کرتے ہوئے مبینہ طور پر گاہکوں کے کھاتوں سے 2.90 کروڑ روپئے اپنے کھاتے میں منتقل کیے تھے۔ جس کے بعد اس نے ایل آئی سی بانڈ میں رقم مشغول کی تھی۔ ساجلہ کے خلاف بنگلورو کے اُپرپیٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔

a3w
a3w