انٹرامتحانات کیلئے فیس کی ادائیگی کی تواریخ کا اعلان
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے مارچ 2027 میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کے لیے امتحانی فیس کی ادائیگی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے مارچ 2027 میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کے لیے امتحانی فیس کی ادائیگی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ شیڈول سال اول و دوم کے ریگولر طلبہ، ناکام طلبہ (جنرل و ووکیشنل) اور حاضری سے مستثنیٰ پرائیویٹ امیدواروں پر لاگو ہوگا۔ بغیر لیٹ فیس کے 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک، 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 11 سے 20 نومبر تک، 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 22 سے 29 نومبر تک، 1,000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم سے 7 دسمبر تک اور 2,000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 9 سے 14 دسمبر تک فیس ادا کی جا سکتی ہے۔
سال اول جنرل اور سال دوم جنرل آرٹس کے لیے امتحانی فیس 540 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ووکیشنل اور سال دوم جنرل سائنس کے لیے تھیوری، پریکٹیکلز اور انگلش پریکٹیکلز سمیت مجموعی فیس 890 روپے ہوگی۔ بورڈ نے کالج پرنسپلز کو ہدایت دی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر طلبہ سے امتحانی فیس وصول کریں۔