حیدرآباد

شہر میں اچانک گاڑیوں کی تلاشی مہم، کمشنر پولیس نے بھی حصہ لیا

سٹی پولیس نے جمعہ کے اولین ساعتوں میں گاڑیوں کی تلاشی کی مہم چلائی جس میں 3ہزار پولیس ملازمین نے حصہ لیا۔یہ مہم نظم وضبط کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر چلائی گئی۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی)سٹی پولیس نے جمعہ کے اولین ساعتوں میں گاڑیوں کی تلاشی کی مہم چلائی جس میں 3ہزار پولیس ملازمین نے حصہ لیا۔یہ مہم نظم وضبط کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر چلائی گئی۔

پولیس کمشنر وی سی سجنار نے بتایا کہ اس آپریشن کو ”آپریشن کوچ“ کا نام دیا گیا تھااور 100ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

کمشنر نے راجندر نگر اور دیگر مقامات پر اس مہم میں حصہ لیا اور بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں بڑی تعداد میں پائی گئیں۔

بعض مشتبہ افراد کی شناخت بھی کی گئی۔ انہوں نے مہم چلانے میں پولیس ملازمین کی کوششوں اور عوام کے تعاون کی ستائش کی۔