مشرق وسطیٰ

عمرہ ویزوں اور زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ کا اعلان

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے ویزوں کا اجراء تیزی سے جاری ہے، جبکہ حج پروازوں کا شیڈول عید الفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے موجودہ عمرہ سیزن کے لیے اہم آخری تاریخوں کا اعلان کیا ہے جس میں ویزا کے اجراء، داخلے اور عازمین کی روانگی کی حتمی تاریخیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت


وزارت نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے جاری کرنے کا آخری دن شوال کا پہلا دن ہوگا جبکہ زائرین کو 15 شوال سے پہلے مملکت میں داخل ہونا ضروری ہے۔


اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو ذوالقعدہ کی پہلی تاریخ تک ملک چھوڑنا ہوگا۔


یہ اعلان سعودی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ وزارت کی 17 ویں متواتر ورچوئل میٹنگ کے دوران کیا گیا جہاں حکام نے عمرہ اور حج دونوں سیزن کے حوالے سے ضوابط کی تعمیل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


اجلاس میں وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حج کا سفر درست حج ویزہ کے ساتھ کیا جانا چاہیے جو کہ عمرہ ویزا کے ذریعے نہیں کیا جاسکتا۔


وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال کے باوجود حج 2026 کے انتظامات شیڈول کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔


ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے ویزوں کا اجراء تیزی سے جاری ہے، جبکہ حج پروازوں کا شیڈول عید الفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


ترجمان نے عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج سے متعلق کسی بھی مستند معلومات کے لیے ‘پاک حج ایپ’ یا وزارت کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔


وفاقی کابینہ نے اس سال حج کوٹے کی تقسیم میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ حج پالیسی 2026 کے تحت سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر 70 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ نجی حج ٹور آپریٹرز کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ سال 2025 میں پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 179,210 تھا، جسے سرکاری اور نجی شعبوں میں برابر تقسیم کیا گیا تھا۔


تاہم، گزشتہ برس بدانتظامی کے باعث 67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے تھے۔ نئی پالیسی کا مقصد سرکاری اسکیم کے تحت عازمین کے لیے شفافیت، بہتر نگرانی اور آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔