حیدرآباد

بی آر ایس کے ایک اورایم ایل اے کی چیف منسٹر سے ملاقات

چیف منسٹر سے یادیا کی خیرسگالی ملاقات پر بی آر ایس کیڈر میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ یادیا پرشبہ کیاجارہاہے وہ کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: اپوزیشن بی آر ایس کے ایک اورایم ایل اے کالے یادیا اجو ضلع رنگاریڈی کے حلقہ چیوڑلہ سے اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں، نے منگل کے روز سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اگرچیکہ بی آر ایس ایم ایل اے نے کہاکہ یہ ملاقات خیرسگالی رہی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ریلائنس فاؤنڈیشن کا سی ایم ریلیف فنڈ میں 20کروڑ کا عطیہ

 حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس منظور کرانے کی بابت‘ انہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر سے یادیا کی خیرسگالی ملاقات پر بی آر ایس کیڈر میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ یادیا پرشبہ کیاجارہاہے وہ کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

 پہلے سے ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد بھدراچلم کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ، بی آر ایس کی سرگرمیوں سے دوری اختیارکئے ہوئے ہیں۔

 وینکٹ راؤ، پارٹی سربراہ کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے طلب کردہ اجلاس سے غیرحاضر رہے۔ دیں اثناء بی آر ایس کیڈر‘ پارٹی کے قائدین کی کانگریس میں شمولیت پر پریشان ہے۔ پارلیمانی الیکشن سے قبل اگرایک بھی ایم ایل اے، پارٹی سے دورہوجائے تو تلنگانہ عوام میں غلط پیام جائے گا۔