حیدرآباد

اے پی کے تروملا میں ایک اور تیندوا پکڑاگیا

اے پی کے تروملا میں ایک اور تیندوا پکڑاگیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ اسے نرسمہاسوامی مندر کے درمیان پنجرے میں پکڑا گیا۔

حیدرآباد: اے پی کے تروملا میں ایک اور تیندوا پکڑاگیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ اسے نرسمہاسوامی مندر کے درمیان پنجرے میں پکڑا گیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

علی پیری واک وے پر حکام نے دو ماہ میں مجموعی طور پر پانچ تیندوے پکڑے۔اس تیندوا کی تصویر صرف چار دن پہلے کیمرے میں قید ہوئی تھی۔

بعد ازاں حکام نے اسے پکڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

حال ہی میں، نیلور ضلع کی ایک 6سالہ لڑکی الی پیری واک وے پر تیندوے کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھی جس کے بعد حکام نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے تیندوے کو پکڑنے کے آپریشن کا آغاز کیاتھااور تروملا پہاڑیوں میں کئی مقامات پر پنجرے لگائے گئے ہیں۔