حیدرآباد

انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں

پروگرام "محفل رنگ و نور ” کا انعقاد- پروفیسر احمد بیگ’ پروفیسر محمد عبدالرزاق و میمن حاجی سجاد کا خطاب – طالبات کا شاندار تعلیمی مظاہرہ

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

حیدرآباد : انوار العلوم کالج (خود مختار ادارہ) گرلز سیکشن کے زیر اہتمام طالبات کے لیے کلچرل پروگرام زیر سرپرستی سیکرٹری انوار العلوم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن محترم نواب محبوب عالم خاں و جنرل سیکرٹری انوار العلوم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن نواب مجاہد عالم خاں صاحب منعقد ہوا

ڈائریکٹر آف انوار العلوم ایجوکیشنل  انسٹی ٹیوشنس پروفیسر احمد بیگ صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیاپرنسپل انوارالعلوم کالج پروفیسر محمد عبدالرزاق اور وائس پرنسپل ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب کوآرڈینیٹر آئی کیو اے سی ڈاکٹر مہدی بانو صاحبہ اور ڈائریکٹر آف کلچرل پروگرام میمن حاجی سجاد صاحب نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی

کنوینر محترمہ محی فاطمہ المعروف صبیحہ تبسم کارروائی چلائی جبکہ معاونین کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم خان ،ڈاکٹر یاسمین بانو اور ڈاکٹر محمد سلیم نے خدمات انجام دیں طالبات کے لیے منعقد کیے گئے اس خصوصی اور منفرد پروگرام کو "محفل رنگ و نور ”  کا نام دیا گیا تھا

 اس پروگرام میں طالبات نے انتہائی پرجوش انداز میں اپنے ثقافتی و تعلیمی جوہر دکھائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احمد بیگ صاحب نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انوار العلوم کالج ایک قدیم اور عظیم کالج ہے اس کالج سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ و طالبات نے اپنی علمی تشنگی بجھائی ہے انوار العلوم کالج کے فارغین ہندوستان بھر میں ہی نہیں بلکہ اقطا ع عالم میں اپنے تعلیمی جوہر سے اپنا ایک منفرد اور اعلی مقام بنائے ہوئے ہیں

انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ آج کے اس مسابقتی دور میں تعلیم کے میدان میں ہر لحاظ سے اپنے آپ کو آگے رکھنے کی کوشش کریں نہ صرف تعلیم بلکہ مختلف شعبوں میں اپنا اپنے والدین اور اپنے کالج و اساتذہ کا نام روشن کریں

 انہوں نے اس مقابلے میں مظاہرہ کرنے والی طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے تعلیمی قابلیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کے بہترین جوہر دکھائے ہیں وائس پرنسپل پروفیسر محمد عبدالرزاق نے انوار العلوم کالجس کو  ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم الشان تحفہ قرار دیا اور اس سلسلے میں نواب شاہ عالم خاں ،نواب محبوب عالم خان اور نواب مجاہد علم خاں کی انتہائی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

 انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت بڑھ گئی ہے لڑکوں اور بالخصوص لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں سیل فون پر زیادہ سے زیادہ مصروف رہنے کے بجائے سیل فون سے مثبت فائدہ اٹھائیں اور اس سے ہم اپنے تعلیمی معلومات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں کیونکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

 انہوں نے سرپرستوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور جتنا ممکن ہو سکتا ہے انہیں اعلی سے اعلی تعلیم سے آراستہ کریں وائس پرنسپل ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب نے بھی پروگرام "محفل رنگ و نور”  کے انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ صرف انٹر ڈگری  تک اپنی تعلیم کو محدود نہ رکھیں بلکہ تعلیم کے میدان میں اپنی مزید جدوجہد جاری رکھیں کیونکہ تعلیم کے بنا ایک اچھے اور مہذب شہری کی پہچان ممکن نہیں ہے

انہوں نے انوار العلوم کے فارغ طلبہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقوں میں جہاں تک ممکن ہو سکے غریب اور مجبور طلبہ و طالبات کی تعلیم کے سلسلے میں رہنمائی کریں اور انہیں ہر ممکن تعلیمی مدد پہنچائیں انہوں نے کہا کہ،” محفل رنگ  و نور”  پروگرام میں طالبات نے انتہائی پرجوش انداز میں اپنے تعلیمی جوہر دکھائے تمثیلی مشاعرہ، بیت بازی ،نعتیہ مقابلے، اور گیتوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے

 تمثیلی مشاعرے میں بہادر شاہ ظفر کا رول ڈگری سال اول کی طالبہ زوحا سراج نے کیاڈگری سال اول کی طالبہ امیصہ نے سلیمان خطیب مرحوم کی مزاحیہ نظم پیش کرتے ہیں خوب داد حاصل کی. ڈگری فائنل ایئر کی طالبہ صوفیہ ترنم نے جون ایلیاء کا کلام سناتے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا شیخ زوحا سراج ڈگری سال اول کی طالبہ نے بہادر شاہ ظفر کا کلام سنایا سال اول کی طالبہ امرین تاج نے پروین شاکر کا کلام پیش کیا اس کے علاوہ ڈگری سال اول کی طالبہ زینب فاطمہ نے سلیمان خطیب مرحوم کا مزاحیہ کلام پیش کیا ڈگری سال اول کی طالبہ آفرین فاطمہ نے ادا جعفری کا کلام پیش کیا اس کے علاوہ ڈگری سال دوم کی طالبہ عابدہ فردوس نے فیض احمد فیض کا کلام سنایا

 نعتیہ مقابلے میں عابدہ فردوس، افرین فاطمہ، کونین فاطمہ، اور روحی فاطمہ نے حصہ لیا بیت بازی مقابلے میں عابدہ فردوس، امرین تاج، صوفیہ ترنم، زوحاسراج ،زینب فاطمہ، امرین فاطمہ ،کونین فاطمہ اور آفرین فاطمہ نے حصہ لیا

 گیتوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے  مقابلہ جات میں انعام پانے والی طالبات کو پروفیسر احمد بیگ صاحب ،ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب اور حاجی میمن سجاد صاحب کے ہاتھوں مومنٹوز پیش کیے گئے ڈاکٹر عاصم خان نے شکریہ ادا کیا پروجیکٹر پر جناب صفی اللہ نے معاونت کی اس پروگرام میں فیکلٹی ممبرز انوارالعلوم  کالج کے مختلف شعبہ جات کے صدور اساتذہ ودیگر ذمہ داران کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس منفرد پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا