حیدرآباد

حیدرآباد تلنگانہ فارنسک سائنس لیبارٹری میں آگ لگنے کا بڑا واقعہ ویڈیو وائرل

یہ لیبارٹری نامپلی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ میں شدید تناؤ دیکھا گیا۔

حیدرآباد : حیدرآباد کے نامپلی علاقہ ریڈ ہلز میں واقع تلنگانہ فارنسک سائنس لیبارٹری میں ہفتہ کی صبح آگ لگنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ صبح تقریباً 10 بجے لگی جس کے فوری بعد مقامی پولیس نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں وہاں پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی جدوجہد شروع کر دی گئی۔

یہ لیبارٹری نامپلی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ میں شدید تناؤ دیکھا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس نے اس روٹ پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

 

فائر فائٹرس تاحال شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چونکہ یہ ایک انتہائی حساس مقام ہے جہاں کئی اہم مقدمات کے شواہد اور کیمیکلس موجود ہوتے ہیں، اس لئے اس آگ سے ہونے والے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔