آندھراپردیش

اے پی: ہندوستانی آبی حدود میں داخل 13بنگلہ دیشی ماہی گیرزیرحراست

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھولا ضلع (بنگلہ دیش) سے تعلق رکھنے والے یہ 13 ماہی گیر ایک مکینائزڈ فشنگ کشتی میں اپنے ماہی گیری بندرگاہ سے نکلے تھے لیکن خراب موسم اور سمندر میں اونچی لہروں کے سبب بین الاقوامی بحری حد پار کرتے ہوئے ہندوستانی آبی حدود میں داخل ہوگئے۔

حیدرآباد: اے پی کے سریکاکلم ضلع میں کوسٹل سیکورٹی پولیس نے 13 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے جو ایچرلہ منڈل کے موساونی پیٹہ ساحل کے قریب ہندوستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھولا ضلع (بنگلہ دیش) سے تعلق رکھنے والے یہ 13 ماہی گیر ایک مکینائزڈ فشنگ کشتی میں اپنے ماہی گیری بندرگاہ سے نکلے تھے لیکن خراب موسم اور سمندر میں اونچی لہروں کے سبب بین الاقوامی بحری حد پار کرتے ہوئے ہندوستانی آبی حدود میں داخل ہوگئے۔


گذشتہ روز مقامی ماہی گیروں نے موساونی پیٹہ ساحل کے قریب ان بنگلہ دیشی ماہی گیروں کواس وقت دیکھا جب ان کی کشتی نے لنگر انداز ہو کر مدد کی درخواست کی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر انہیں بچایا، بیمار افراد کو خوراک اور پانی فراہم کیا اور بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی۔


کوسٹل سیکورٹی نے تمام 13 ماہی گیروں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے کلنگا پٹنم منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس واقعہ کی تفصیلات محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام کو بھیجی جائیں گی اور چونکہ معاملہ بین الاقوامی تعلقات سے متعلق ہے، اس لئے آندھرا پردیش حکومت اس سلسلہ میں مرکزی وزارتِ داخلہ کو رپورٹ ارسال کرے گی۔


رواں سال اکتوبر میں آندھرا پردیش کے ضلع وجے نگرم کے 8ماہی گیروں کو بنگلہ دیشی سیکورٹی حکام نے حراست میں لیا تھا جب وہ مبینہ طور پر ایک مکینائزڈ فشنگ بوٹ میں سمندری حدود پار کرتے ہوئے بین الاقوامی آبی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔