اے پی: وین سے 198کلوگانجہ ضبط،دو اسمگلرس گرفتار
ایس پی اوما مہیشور نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انسپکٹر سرینواس راؤ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران وین سے ڈبوں میں مہارت کے ساتھ پیک کیا گیا گانجہ برآمد ہوا۔
حیدرآباد: آندھرا پولیس نے باپٹلہ ضلع میں بولاپلی ٹول گیٹ پلازہ کے قریب ایک بولیرو وین سے 198 کلو گرام گانجہ ضبط کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی اوما مہیشور نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انسپکٹر سرینواس راؤ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران وین سے ڈبوں میں مہارت کے ساتھ پیک کیا گیا گانجہ برآمد ہوا۔
یہ کھیپ کاکناڈا ضلع کے تونی سے بنگلور فروخت کے لئے لے جائی جا رہی تھی۔ پولیس نے گانجہ اور وین کوضبط کرتے ہوئے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ اور ڈی جی پی کی ہدایت پر پورے ضلع میں گانجہ کی منتقلی، فروخت اور استعمال کو روکنے کے لئے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے چوکسی کے ساتھ کام کررہی ہے۔انہوں نے اس بڑی کامیابی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔