کرناٹک

پرینکا منگل کو کرناٹک میں کریں گی انتخابی تشہیر

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے اسٹار پرچارکوں میں سے ایک پرینکا گاندھی منگل کو کرناٹک میں انتخابی مہم چلائیں گی۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے اسٹار پرچارکوں میں سے ایک پرینکا گاندھی منگل کو کرناٹک میں انتخابی مہم چلائیں گی۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
اداکار یش کا انتخابی مہم چلانے سے انکار
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

پیر کو یہاں کانگریس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، محترمہ گاندھی کرناٹک میں خواتین سے بات چیت کریں گی اور ریاست میں مختلف مقامات پر روڈ شو کے علاوہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے 10 مئی کو انتخابات ہوں گے اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔

اپوزیشن کانگریس اقتدار میں واپسی پر نظریں جمائے ہوئے ہے جب کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی اپنا اقتدار برقرار رکھنے کی امید ہے۔

ذریعہ
یو این آئی