اے پی: ایک شخص نے ماں اور بھائی کا قتل کر دیا
قتل کے بعد سرینواس نے خود ہی پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی اور اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں اور بھائی کو قتل کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیماورم ٹاون میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی ماں اور بھائی کا قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، سنکر پدیاویدی کے قریب چرچ کے سامنے واقع ایک مکان میں جی سرینواس اپنی ماں مہالکشمی اور چھوٹے بھائی روی تیجا کے ساتھ مقیم تھا۔ پیر کی صبح سرینواس نے کسی تیز دھار ہتھیار سے دونوں پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کردیا۔
قتل کے بعد سرینواس نے خود ہی پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی اور اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں اور بھائی کو قتل کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، کوویڈ دور کے دوران سرینواس کا باپ چل بسا تھا جس کے بعد سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہی اس جرم کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔
سرینواس کی بہن بنگلورو سے بھیماورم روانہ ہو چکی ہے۔ پولیس نے اس کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔