آندھراپردیش

اے پی: بائیک فلائی اوور سے ٹکراگئی۔دونوجوان ہلاک

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب وشاکھاپٹنم کے این اے ڈی فلائی اوور پر انتہائی تیزرفتاری سے بائیک چلانے کے دوران بائیک کا توازن کھودینے سے یہ بائیک فلائی اوور کی دیوار سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوجوان فلائی اوور سے نیچے گرپڑے۔حادثہ کا منظروہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور زخمی نوجوان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔