جرائم و حادثات

20 جعلی تعلیمی اسناد ضبط، 3 گرفتار،مہیشورم ایس او ٹی کی کارروائی

مہیشورم اسپیشل آپریشن ٹیم نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس بھاری تعداد میں ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: مہیشورم اسپیشل آپریشن ٹیم نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس بھاری تعداد میں ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں
جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فراہمی میں ملوث ملزم اور5 خریدارگرفتار
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات کیس، 12ٹراویل ایجنٹس گرفتار

رچہ کنڈہ پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب ریتی باؤلی، نانل نگر،مہدی پٹنم ساکن 45 سالہ محمد ابرار حسین، قادر باغ، نانل نگر کا ساکن 28 سالہ سید احسان محمد اور

اترپردیش کے رام سنگھ نے 4 افراد گجرات کے سچی پٹیل، دہلی کے راہول سود، مہدی پٹنم کے ساکنین اشفاق اور حیفہ کو یہ جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کیا کرتے تھے۔

تین رکنی ٹولی مختلف یونیورسٹیز کے جعلی سرٹیفکیٹس 30 تا40 ہزار روپے میں فروخت کیا کرتے تھے۔

مہیشورم اسپیشل آپریشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چیتنیا پوری علاقہ میں دھاوا کیا اور تینوں ملزمین محمد ابرار حسین، سید احسان محمد اور رام سنگھ کو گرفتار کرلیا

اور ان کے قبضہ سے 20 جعلی سرٹیفکیٹس اور اس سے متعلقہ دستاویزات کے علاوہ 2 سل فونس اور ایک لاپ ٹاپ ضبط کرلیا۔ ملزمین کو چیتنیا پوری پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

a3w
a3w