آندھراپردیش

اے پی: شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران بس، لاری سے ٹکراگئی۔4افرادہلاک۔14زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے نگری کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور کے نگری ٹاون کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس شادی کی تقریب سے واپس آنے کے دوران تیز رفتار لاری سے ٹکرا گئی۔

مہلوکین کا تعلق، تروپتی ضلع کے سیتارام پورم گاؤں سے ہے جو تمل ناڈو کے تروتنی میں ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔

ان کی بس نے نگری کے قریب دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اسی دوران ایک لاری اس سے ٹکرا گئی۔

مرنے والوں میں سیتارام پورم کے 70سالہ پارتھاسرتھی نائیڈو ،65سالہ راجندر نائیڈو،10سالہ دھنش اور55سالہ کمار شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے نگری کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔

حادثہ کے بعد تروپتی۔چنئی قومی شاہراہ پر ٹریفک شدید متاثر ہو گئی۔

حکام نے تباہ شدہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر معمول کی ٹریفک کوبحال کیا۔