تلنگانہ
تلنگانہ: آن لائن گیمس میں رقم ہارنے کے بعد طالب علم کی خودکشی
مسلسل کھیلنے کے بعد اسے شدید مالی نقصان ہوا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ماننم پلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آن لائن گیمس میں رقم ہارنے کے بعد بی ایس سی ایگریکلچر کے تیسرے سال کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق، ماننم پلی گاؤں کے رہنے ولا22 سالہ نکھل راؤ جو حیدرآباد میں ایگریکلچر بی ایس سی سال سوم کا طالب علم تھا، آن لائن گیمس میں زیادہ پیسے کمانے کے لالچ میں مبتلا ہو گیا۔
مسلسل کھیلنے کے بعد اسے شدید مالی نقصان ہوا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا۔
مایوسی میں اس نے گاؤں کے ایک کسان رویندر ریڈی کے زرعی کنویں میں کود کر اپنی جان دے دی۔
پولیس نے اس کے باپ تروپتی راؤ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعہ سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔