آندھراپردیش
اے پی: بس الٹ گئی۔10افرادزخمی
اس حادثہ میں 10افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کوور کے قریب قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع نیلور میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔
اس حادثہ میں 10افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کوور کے قریب قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔
حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔ یہ بس بنگالور جا رہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا گیا۔ حکام نے حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔