بھارت

Accident Claims: پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی یونٹ قائم ہو : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ اندرون 3 ماہ پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی یونٹ قائم کیا جائے جہاں موٹر ایکسیڈنٹ کلیم کیسس کی تحقیقات ہوسکیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ اندرون 3 ماہ پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی یونٹ قائم کیا جائے جہاں موٹر ایکسیڈنٹ کلیم کیسس کی تحقیقات ہوسکیں۔ اس نے کئی ہدایتیں جاری کیں۔

جسٹس ایس اے نذیر اور جسٹس جے کے مہیشوری پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تحقیقاتی عہدیدار (آئی او) کو موٹر وہیکلس ترمیمی قانون 2022 کے تحت کام کرنا چاہئے اور اسے فرسٹ ایکسیڈنٹ رپورٹ(ایف اے آر) اندرون 48 گھنٹے کلیمس ٹریبونل میں داخل کردینی چاہئے۔

عدالت نے کہا کہ رجسٹرنگ عہدیدار اس بات کا پابند ہے کہ وہ گاڑی کے رجسٹریشن‘ ڈرائیونگ لائسنس‘ فٹنس اور پرمٹ کی جانچ کرے۔