آندھراپردیش
اے پی: فنکشن ہال میں آگ لگ گئی
اطلاعات کے مطابق، آگ فنکشن ہال یا اس کے اوپر موجود جم میں لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا اور تین فائر انجنوں کی مدد سے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے علاقہ مڈیلاپالم میں ایک فنکشن ہال میں آگ لگنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجہ میں فنکشن ہال سے دھویں کے کثیف بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔
اس واقعہ کے نتیجہ میں مقامی افرادمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق، آگ فنکشن ہال یا اس کے اوپر موجود جم میں لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا اور تین فائر انجنوں کی مدد سے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
خوش قسمتی سے، اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان یا ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے عمارت میں داخل ہو کر آگ کو مکمل طور پر بجھانے کی کارروائی کی۔