شمالی بھارت

مایاوتی کی انتخابی حکمت عملی تبدیل

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ کے لئے امیدواروں کے انتخاب کی اپنی پالیسی بدل دی۔

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ کے لئے امیدواروں کے انتخاب کی اپنی پالیسی بدل دی۔

متعلقہ خبریں
مفت راشن، ٹیکس کی رقم سے دیا جاتا ہے، بھاجپا کے نہیں: مایاوتی
غرباء، مفت راشن کے عوض بی جے پی کو ووٹ نہ دیں:مایاوتی
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مایاوتی کوبطور وزیراعظم امیدوار پیش کرنے پر ہم انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے:ملوک ناگر
این ڈی اے اور انڈیا بلاک سے پوری طرح دوری: مایاوتی

انہوں نے مغربی اترپردیش میں مسلم اکثریتی حلقوں سے غیرمسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ لوک سبھا الیکشن مرحلہ اول میں مظفر نگر‘ میرٹھ‘ بجنور‘ کیرانہ‘ باغپت‘ غازی آباد‘ گوتم بدھ نگر اور سہارنپور میں پولنگ ہوگی۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے 7 نشستیں جیتی تھیں اور صرف ایک نشست (بجنور) بی ایس پی کے ہاتھوں گنوائی تھی۔

اُس وقت بی ایس پی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا۔مرحلہ اول میں 8 نشستوں پر پولنگ ہوگی جن میں کم ازکم 6 میں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے۔

پچھلے انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی دونوں یہاں سے مسلم امیدوار ٹھہراتی تھیں۔ اِس بار مایاوتی نے 8 کے منجملہ 5 نشستوں (کیرانہ‘ باغپت‘ بجنور‘ میرٹھ اور مظفر نگر)سے نہ صرف غیرمسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا بلکہ امیدواروں کے انتخاب میں ذات پات کو بھی ملحوظ رکھا۔

غورطلب ہے کہ سماج وادی پارٹی نے بھی کیرانہ کو چھوڑکر مابقی 4 نشستوں سے غیرمسلم امیدوار میدان میں اتارے۔ مظفر نگر میں جہاں مسلم رائے دہندوں کی تعداد 30 فیصد کے آس پاس ہے‘ بی ایس پی نے داراسنگھ پرجاپتی(او بی سی) کو ٹکٹ دیا۔ اسے امید ہے کہ نہ صرف او بی سی ووٹ ملیں گے بلکہ پارٹی کا روایتی دلت ووٹ بھی اسے ملے گا۔

بجنور میں جہاں مسلمان لگ بھگ 40 فیصد ہیں‘ بی ایس پی نے جاٹ امیدوار بجیندر سنگھ کو میدان میں اتارا۔ راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے جو بی جے پی کی اتحادی ہے‘ چندن سنگھ چوہان(گجر) کو ٹکٹ دیا۔ بجیندر سنگھ کو جاٹوں کے قابل لحاظ ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

اسی طرح میرٹھ میں بی ایس پی نے بھارتیہ جنتا پاگرٹی بی جے پی)کے ارون گوئل کے خلاف جنہوں نے سیرئیل رامائن میں بھگوان رام کا رول ادا کیا تھا‘ ایک برہمن دیورتھ تیاگی کو اپنا امیدوار بنایا۔

بی ایس پی امیدوار کو میرٹھ میں 50 ہزار تیاگی ووٹرس کی تائید ملنے کی توقع ہے۔ باغپت میں جہاں مسلم رائے دہندوں کی تعداد تقریباً 26 فیصد ہے‘ بی ایس پی نے ایک بنیا پروین بنسل کو میدان میں اتارا۔ بنیا برادری بی جے پی کی روایتی ووٹر ہوتی ہے۔ اسی طرح کیرانہ میں بھی بی ایس پی نے ایک ٹھاکر سری پال سنگھ رانا کو ٹکٹ دیا۔

a3w
a3w