آندھراپردیش

بنگلہ دیش میں محصور اے پی کے ماہی گیروں کی رہائی۔وشاکھاپٹنم پہنچ گئے

وشاکھاپٹنم پہنچنے پر ان کے ارکان خاندان اور عزیز و اقارب نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اپنے پیاروں کی صحیح سلامت واپسی پر گہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: آبی حدود کی خلاف ورزی پربنگلہ دیش میں محصور ہندوستانی ماہی گیر دو طرفہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد رہا ہوکر بالآخر محفوظ طورپروشاکھاپٹنم پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ان ماہی گیروں کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان طویل سفارتی کوششوں اور بات چیت کے نتیجہ میں ممکن ہوئی جس کے بعد وہ اپنے وطن واپس لوٹنے میں کامیاب رہے۔

وشاکھاپٹنم پہنچنے پر ان کے ارکان خاندان اور عزیز و اقارب نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اپنے پیاروں کی صحیح سلامت واپسی پر گہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


متاثرہ خاندانوں نے حکومت ہند اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنایا۔