تلنگانہ

مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی: اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن طارق انصاری نے جگتیال ٹاؤن واقعہ جس میں ایس آئی نے ایک مسلم خاتون کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ اسے طمانچہ بھی رسید کیا‘ کا سخت نوٹ لیا۔

حیدرآباد: صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن طارق انصاری نے جگتیال ٹاؤن واقعہ جس میں ایس آئی نے ایک مسلم خاتون کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ اسے طمانچہ بھی رسید کیا‘ کا سخت نوٹ لیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل
تلنگانہ: اسکول وین کی زد میں آکر کمسن لڑکی جاں بحق
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اس سلسلہ میں کمیشن کوبذریعہ مکتوب کے علاوہ دیگر ذرائع اور میڈیا کے حوالہ سے کئی اطلاعات وصول ہوئی ہیں جس میں بتایاگیا کہ ایک مسلم طالبہ شیخ فرح اپنی والدہ کے ساتھ آرٹی سی بس جس کا نمبر TS02US5821 ہے‘ سدی پیٹ سے جگتیال سفرکررہی تھیں ایک دوسری خاتون جو ایس آئی رورل اے انیل کمار کی بیوی بتائی گئی ہے‘

کریم نگر میں اس بس میں سوار ہوئی‘ انیل کی اہلیہ نے فرح اور اس کی والدہ کی نشست پر بیٹھ گئی اور اُس نے ان دونوں ماں بیٹی سے کہاکہ وہ یہاں سے دوسری نشست پر چلی جائیں جس پر فرح نے انکار کردیا جس پر خاتون نے اپنے شوہر انیل کوفون کیا۔

بس جب جگتیال پہونچی تب ایس آئی نے بس کوروک دیا اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی۔

گندی زبان استعمال کی اور مذہب کا نام لے کر اس نے مبینہ طورپر گالیاں دیں۔ طارق انصار نے اس مسئلہ پر ایس پی جگتیال سے بات چیت کی اوراس واقعہ پربعجلت ممکنہ رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔

a3w
a3w