آندھراپردیش

اے پی: پیاز کے کسانوں کو حکومت کی مدد۔پیداوار پر امدادی قیمت کی فراہمی

آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دو روپئے کلو پیاز کی فروخت جاری ہے۔ کرنول زرعی مارکٹ میں 45 کلو وزنی تھیلا کو صرف 100 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے مارک فیڈ کے ذریعہ کسانوں سے فی کوئنٹل پیاز 1200 روپے میں خریدی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دو روپئے کلو پیاز کی فروخت جاری ہے۔ کرنول زرعی مارکٹ میں 45 کلو وزنی تھیلا کو صرف 100 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے مارک فیڈ کے ذریعہ کسانوں سے فی کوئنٹل پیاز 1200 روپے میں خریدی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


اس پیاز کو جہاں تاجر خرید رہے ہیں، وہیں بچ جانے والی پیاز کو عوام کے لئے کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ مارکٹ یارڈ میں چار کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت مل سکے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے سری نے بتایا کہ کم قیمت میں معیاری پیاز دستیاب ہونے کے باعث عوام بڑی تعداد میں پہنچ کر خریداری کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے کسانوں اور صارفین دونوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔


تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سب سے زیادہ پیاز کی کاشت متحدہ کرنول ضلع میں کی جاتی ہے۔ یہاں کی اراضی اس فصل کے لئے موزوں ہونے کی وجہ سے کسان بڑی تعداد میں پیاز اگاتے ہیں۔ عام طور پر ضلع میں 20,817 ہیکٹر رقبہ پر پیاز کاشت کی جاتی ہے لیکن اس بار 15,000 ہیکٹر میں فصل اگائی گئی۔

وقت سے پہلے بارش ہونے کے باعث مئی میں ہی کسانوں نے فصل بو دی جس کے نتیجہ میں ستمبر اور اکتوبر میں آنے والی فصل جولائی میں ہی مارکٹ میں آ گئی۔ پچھلے دنوں کرنول مارکٹ یارڈ پیاز کی بھاری پیداوار سے بھر گیا۔


زیادہ پیداوار کی وجہ سے مارکٹ میں اچانک دام گر گئے اور پیاز خریدنے والا کوئی نہیں رہا۔ کچھ کسان اپنی پیداوار مارکٹ میں ہی چھوڑ کر واپس لوٹ گئے، کچھ نے کھیتوں میں کھڑی فصل نہیں کاٹی، جبکہ کچھ نے پیاز کے ڈھیر مویشیوں کے حوالے کر دیئے۔کسانوں کی اس حالت کو دیکھ کر حکومت نے پیاز کے لئے امدادی قیمت دینے کا فیصلہ کیا۔

مارک فیڈ کو ہدایت دی گئی کہ فی کوئنٹل پیاز 1200 روپے میں خریدی جائے۔ 31 اگست سے پیاز کی خریداری شروع کی گئی اور اب تک 13 ہزار ٹن پیاز خریدی جا چکی ہے۔


کرنول مارکٹ یارڈ میں اس وقت 1900 ٹن پیاز موجود ہے۔ 45 کلو وزنی تھیلا100 روپے میں دینے کا اعلان تیزی سے فروخت کے مقصد سے کیا گیا ہے۔