جرائم و حادثات

این ٹی پی سی کے ڈی جی ایم رینک کے افسر کمار گورو کو جھارکھنڈ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پیٹھ میں گولی لگنے سے وہ نیچے گرپڑے، مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

رانچی: جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع کے کٹکمداگ تھانہ علاقے میں فتحہ کے قریب آج این ٹی پی سی کے ڈی جی ایم رینک کے افسر کمار گورو کوگولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس
دھنباد کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 14 افراد ہلاک

گولی ان کی پیٹھ میں لگی اور انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کمار گورو کا دفتر این ٹی پی سی کے کیریڈیری میں پانڈو آفس میں ہے اور آج صبح وہ ہزاری باغ سے اپنے دفتر جا رہے تھے کہ مجرموں نے ان پر گولی چلا دی۔

پیٹھ میں گولی لگنے سے وہ نیچے گرپڑے، مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ہزاری باغ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اروند کمار سنگھ نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنے کے لیے چھاپےکی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور مجرموں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔