اے پی: اسکرب ٹائیفس کے بڑھتے معاملات پر محکمہ صحت نے عوام کے لئے سخت انتباہ جاری
بیماری کی علامات اور خطرات میں اچانک تیز بخار،سر درد اور جسم میں درد شامل ہیں۔ کیڑے کے کاٹنے کی جگہ پر سیاہ یا بھورا نشان پڑجاتا ہے۔ڈاکٹرس اورماہرین صحت نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ علاج میں تاخیر سے گردے، پھیپھڑے اور دل متاثر ہو سکتے ہیں
حیدرآباد: اے پی میں اسکرب ٹائیفس(کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری) کے بڑھتے معاملات پر محکمہ صحت نے عوام کے لئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
یہ بیماری ایک چھوٹے کیڑے کے کاٹنے سے پھیلتی ہے اور بروقت علاج نہ ہونے پر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر دیہی اور زرعی علاقوں میں کام کرنے والوں کے اس سے متاثر ہونے کا حالیہ دنوں میں پتہ چلا ہے۔
بیماری کی علامات اور خطرات میں اچانک تیز بخار،سر درد اور جسم میں درد شامل ہیں۔ کیڑے کے کاٹنے کی جگہ پر سیاہ یا بھورا نشان پڑجاتا ہے۔ڈاکٹرس اورماہرین صحت نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ علاج میں تاخیر سے گردے، پھیپھڑے اور دل متاثر ہو سکتے ہیں
احتیاطی تدابیر کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جھاڑیوں اور کھیتوں میں جاتے وقت مکمل حفاظتی لباس پہنیں،کیڑے مار لوشنز یا مرہم استعمال کریں،گھر کے اطراف گھاس اور جھاڑیاں صاف رکھیں،تیز بخار یا علامات ظاہر ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علامات کو نظر انداز نہ کریں تاکہ اس بیماری پر بروقت قابو پایا جا سکے۔