آندھراپردیش

اے پی: انٹر کی طالبہ کا اغوا

بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے چند نامعلوم نوجوان متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور اسے زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ جب ارکان خاندان اور دیگر افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں دھمکایا اور لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے۔

حیدرآباد: اے پی کے منگل گری میں مقامی پولیس اسٹیشن کے حدود میں انٹر کی ایک طالبہ کے اغواکرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
سابق رکن پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کو اغوا کیس میں 7 سال جیل
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان منگل گری میں رہائش پذیر ہے اور ان کی بیٹی وجے واڑہ کے ایک نجی کالج میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے۔ وہ روزانہ گھر سے کالج آیاجایا کرتی تھی۔


بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے چند نامعلوم نوجوان متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور اسے زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ جب ارکان خاندان اور دیگر افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں دھمکایا اور لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے۔

اس اچانک واقعہ سے خاندان کے افراد شدید صدمہ میں آگئے تاہم ہوش سنبھالنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر منگل گری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔


متاثرہ والدین نے پولیس کو اپنی بپتا سناتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے زبردستی اغوا کر لیا ہے۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا جانچ شروع کردی۔