شمال مشرق

علاج کیلئے کلکتہ آئے بنگلہ دیش کے ایم پی انوارالعظیم انار کا قتل کردیا گیا

عوامی لیگ کے رکن اسمبلی انوار العظیم کئی روز سے لاپتہ تھے۔ 12 مئی کو انوا علاج کے لیے کلکتہ آئے تھے ۔ مگراچانک وہ لاپتہ ہوئہ اور دو دنوںتک ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا اور آج صبح ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کلکتہ: کلکتہ میں علاج کے لئے بنگلہ دیش کے سینئر رکن پارلیمنٹ انوار العظیم انارجو گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھے کی مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم انار، جو بھارت میں لاپتہ ہو گئے تھے، کو کلکتہ کے ایک فلیٹ میں قتل کر دیا گیا ہے۔”اب تک، ہمیں پتہ چلا ہے کہ اس معاملے میں ملوث تمام قاتل بنگلہ دیشی ہیں۔ یہ ایک منصوبہ بند قتل ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
اندور میں ٹرین میں خاتون کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار

عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم کئی روز سے لاپتہ تھے۔ 12 مئی کو انوا علاج کے لیے کلکتہ آئے تھے ۔ مگراچانک وہ لاپتہ ہوئہ اور دو دنوںتک ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا اور آج صبح ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تاہم بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوارل کو قتل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ کلکتہ پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ تاہم اس ریاست کی پولیس نے اس سلسلے میں کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ کلکتہ آنے کے بعد برہانگر میں ایک دوست کے گھر ٹھہرے تھے۔ لیکن دو دن بعد وہ وہ گھر چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے۔ گزشتہ 14 مئی سے انوارل سے موبائل فون پر رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔

 بنگلہ دیش کی رکن پارلیمنٹ جس دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے نے 18 مئی کو پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی ڈائری درج کرائی ت۔ انوارل سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے خاندان نے بنگلہ دیش حکومت سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت بھارت سے رابطے میں تھی۔ انوارول کی تلاش شروع کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کی پولیس چہارشنبہ کی صبح ایک فلیٹ میں قتل کی خبر ملی پولس وہاں پہنچ کر تحقیق شروع کردی ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہاکہ ہماری پولیس ہندوستان کے محکمہ پولیس کے رابطے میں تھی۔ آج پولیس نے کہا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی پولیس نے ہندوستانی پولیس کی طرف سے ہمیں دی گئی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، تفتیش جاری ہے۔ جھنیڈا سرحدی علاقہ۔ ہماری پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جلد پتہ چل جائے گا کہ قتل کی وجہ کیا تھی۔ بھارتی پولیس ہمیں ہر طرح کا تعاون دے رہی ہے۔ اب تک میں یہ بتا سکتا ہوں کہ اسے کولکتہ کے ایک گھر میں منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔

 بھارتی پولیس کام کر رہی ہے کہ کس نے مارا، ہماری پولیس بھی کام کر رہی ہے۔ ہم ہر وہ چیز ترتیب دے رہے ہیں جس کی بین الاقوامی سطح پر ضرورت ہے۔

عوامی لیگ کے امیدوار کے طور پر انہوں نے 2014، 2018 اور 2024 میں جھنیداہ-4 سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر ہیں انوارل عوامی لیگ کی کالی گنج ضلعی شاخ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں ۔وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش پولیس نے 56 سالہ قانون ساز کے قتل کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

a3w
a3w