اے پی: گڈی واڑہ میں کمرشیل کامپلکس میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی
اس واقعہ سے مقامی افرادمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نہرو چوک سنٹر میں واقع اس کمرشیل کامپلکس میں اچانک یہ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع کرشنا کے گڈی واڑہ میں اتوار کی صبح کمرشیل کامپلکس میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔
اس واقعہ سے مقامی افرادمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نہرو چوک سنٹر میں واقع اس کمرشیل کامپلکس میں اچانک یہ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی افرادکے مطابق آگ سب سے پہلے ایک موبائل فون کی دکان میں لگی جو آہستہ آہستہ کامپلکس میں موجود دیگر تجارتی اداروں تک پھیل گئی۔ مذکورہ عمارت میں ایک جونیئر کالج اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک شاخ بھی قائم ہے جس کے باعث حفاظت اور املاک کو ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لئے کارروائیاں انجام دی گئیں۔ رکن اسمبلی وی رامو نے جائے واقعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
آگ لگنے کی اصل وجہ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ جبکہ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔