جنوبی بھارت

کمارا سوامی کی جمعہ کو ممتا بنرجی سے ملاقات

جنتادل ایس قائد ایچ ڈی کمارا سوامی‘ کولکتہ میں جمعہ کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔

کولکتہ: جنتادل ایس قائد ایچ ڈی کمارا سوامی‘ کولکتہ میں جمعہ کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کمارا سوامی ”بلیک میلنگ کے بادشاہ“، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: شیوکمار
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
اجیت پوار کی دیویندر پھڈنویس سے ملاقات
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

ایک ہفتہ قبل ممتا بنرجی کی ملاقات سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو سے ہوئی تھی۔ ٹی ایم سی ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

کمارا سوامی کے ساتھ میٹنگ جمعہ کی شام 4 بجے ممتا بنرجی کی بھوانی پور والی قیام گاہ میں ہوگی۔ کمارا سوامی‘ ممتا بنرجی سے ملنے 24 مارچ کو کولکتہ آرہے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر قائد نے یہ بات بتائی۔

اس نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ دونوں قائدین ملک کی موجودہ سیاسی صورت ِ حال پر تبادلہ خیال کریں گے اور2024 میں بی جے پی کو ہرانے کی راہ بھی تلاش کی جائے گی۔

ممتا بنرجی فی الحال اوڈیشہ میں ہیں اور جمعرات کے دن وہاں کے چیف منسٹر نوین پٹنائک سے ان کی ملاقات ہوسکتی ہے۔