آندھراپردیش

اے پی: اسپتال سے نومولود لاپتہ،ماں ہی نوزائیدہ کو لے کرچلی گئی

اے پی کے راجمندری کے سرکاری اسپتال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب”وارمر باکس“میں رکھا 14 دن کا نومولوداچانک لاپتہ ہو گیا۔ تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ نوزائیدہ کو کوئی اغوا کنندہ نہیں بلکہ اس کی اپنی ماں ہی لے کر فرار ہوئی تھی۔

حیدرآباد: اے پی کے راجمندری کے سرکاری اسپتال میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب”وارمر باکس“میں رکھا 14 دن کا نومولوداچانک لاپتہ ہو گیا۔ تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ نوزائیدہ کو کوئی اغوا کنندہ نہیں بلکہ اس کی اپنی ماں ہی لے کر فرار ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


تفصیلات کے مطابق دیوی پٹنم کی رہنے والی کے باپنماں کو زچگی کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بچہ پیدائشی طور پر کم وزن تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے خصوصی نگہداشت کے لئے وارمرباکس میں رکھا تھا۔


نوزائیدہ کی ماں کا الزام ہے کہ اسپتال کا عملہ اسے اپنے بچہ کے پاس جانے اور دودھ پلانے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔

اسی ناراضگی اور ممتا کی تڑپ میں وہ صبح اپنے بچہ کو باکس سے نکال کر خاموشی سے اسپتال سے چلی گئی۔ عملہ کو جب بچہ اور ماں دونوں غائب ملے تو فوری طور پر تری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔

بعد ازاں جب خاتون اپنے گاؤں پہنچی تو مقامی آشا ورکر نے اسے پہچان لیا اور حکام کو اطلاع دی۔ ضلع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ستیہ نارائن نے بتایا کہ ماں اور نومولودکو بحفاظت ایریا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔