جرائم و حادثات
اے پی:کار سے ایک کروڑروپئے برآمد۔تین افرادزیرحراست
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ستیہ سائی ضلع میں ایک کار سے ایک کروڑ روپئے کی رقم برآمد کی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ستیہ سائی ضلع میں ایک کار سے ایک کروڑ روپئے کی رقم برآمد کی گئی۔
ضلع کے کوڑی کونڈاچیک پوسٹ کے قریب اس کار کو پولیس نے معمول کی تلاشی کے دوران روکا۔
اس گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس کو اس بھاری رقم کا پتہ چلا جس کے بعد کار میں سوار افراد سے اس رقم کے بارے میں پوچھا گیا۔
جس پر یہ افراد نہ ہی ا س رقم کے بارے میں مناسب جواب دے سکے اور نہ ہی وہ اس رقم کے دستاویزات پیش کرسکے۔
جس کے بعد اس رقم کو ضبط کرلیاگیا اور تین افراد کو حراست میں لے کر ان سے رقم کے ذریعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
یہ اسکارپیو گاڑی، بنگالورو سے اے پی آرہی تھی۔پولیس نے ضبط شدہ رقم آئی ٹی حکام کے حوالے کردی۔