اے پی: عصمت دری کے ملزم نے تالاب میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی
نارائن راؤ کو بدھ کے روز ایک 13 سالہ سرکاری اسکول کی لڑکی کو اس کے ہاسٹل سے ورغلا کر لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے ایک باغ میں مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی تھی۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع کاکناڈا کے تونی میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے والے ایک 62 سالہ شخص کی پولیس حراست میں تالاب میں چھلانگ لگانے کے بعد موت ہوگئی، پولیس نے جمعرات کویہ بات بتائی۔
نارائن راؤ کو بدھ کے روز ایک 13 سالہ سرکاری اسکول کی لڑکی کو اس کے ہاسٹل سے ورغلا کر لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے ایک باغ میں مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی تھی۔
راؤ نے ایک تالاب میں اس وقت چھلانگ لگا دی جب اسے مقامی مجسٹریٹ کے پاس لے جایا گیا۔ وہ واش روم جانے کے بہانے فرار ہو گیا، پداپورم سب ڈویژنل پولیس آفیسر سری ہری نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ راؤ نے بدھ کی رات تقریباً 10 بجے تونی میں تالاب میں چھلانگ لگا دی اور آج صبح اس کی لاش کو نکالا گیا۔
پولیس کے مطابق، لڑکی نے اس کے ساتھ جانے کے لیے رضامندی ظاہر کی، لیکن نابالغوں کی رضامندی کوئی رضامندی نہیں ہے جس نے پولیس کو راؤ کے خلاف جنسی زیادتی اور اغوا کے سنگین الزامات لگانے پر مجبور کیا۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب دونوں کو باغ کے مالک نے دیکھ لیا اوران کے فرارہونے کے دوران ویڈیو سل فون میں بنالی۔
اس نے ویڈیو وائرل کر دیا جس کی وجہ سے پولیس نے راؤ کو گرفتار کر لیا۔