آندھراپردیش

اے پی: چٹانیں گرنے کے باعث چھ مزدور ہلاک

حادثہ کے وقت مائنس میں 16 مزدور کام کر رہے تھے۔ شدید زخمی ہونے والے مزید 10 مزدوروں کو بہتر علاج کے لیے نرسا راو پیٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع میں اتوار کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ضلع میں "ستیہ کرشنا گرینائٹ مائنس” میں چٹانیں گرنے کے باعث چھ مزدور ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید


چٹانیں ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اب تک چار لاشوں کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے جبکہ باقی دو لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


حادثہ کے وقت مائنس میں 16 مزدور کام کر رہے تھے۔ شدید زخمی ہونے والے مزید 10 مزدوروں کو بہتر علاج کے لیے نرسا راو پیٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔


مائنس انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔آندھر پردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے اس حادثہ میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔