دہلی

ریلویز کوبچانے مودی حکومت کو ہٹاناہوگا: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیوشیئر کیا جس میں لوگوں کو ٹرین میں ٹائلیٹس میں اور فرش پربیٹھ کر سفرکرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ مودی دورِ حکومت میں ریل کا سفرسزا بن چکا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت ریلویز کو ناکارہ بناناچاہتی ہے تاکہ اسے ریلویز کو اپنے دوستوں کو فروخت کرنے کا بہانہ مل جائے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

 انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ عام آدمی کا ٹرانسپورٹ کہلانے والی ریلویز کو بچانے کیلئے مودی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کردیں۔

راہول گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیوشیئر کیا جس میں لوگوں کو ٹرین میں ٹائلیٹس میں اور فرش پربیٹھ کر سفرکرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ مودی دورِ حکومت میں ریل کا سفرسزا بن چکا ہے۔

مودی حکومت مسافرین کے ہرزمرہ کو ہراساں کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ کنفرم ٹکٹ کے باوجود لوگوں کو سیٹ نہیں مل رہی ہے۔

a3w
a3w