آندھراپردیش
اے پی: دیوار اچانک مہندم۔دو افراد ہلاک اورایک خاتون شدید زخمی
اس واقعہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو شدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
حیدرآباد: دیوار کے اچانک مہندم ہوجانے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اورایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے این ٹی آرضلع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے گمڈیڈور علاقہ کی ایس سی کالونی میں سمنٹ روڈ کے کنارے نالی کی تعمیر کے لئے جے سی بی سے کھدائی کا کام جاری تھا۔
سی چنٹی کے گھر کے قریب سمنٹ روڈ پر تین افراد بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ اچانک وہاں موجود دیوار زور دار آواز کے ساتھ گر گئی۔
اس واقعہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو شدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
اس واقعہ میں ایک اورخاتون جس کی شناخت تروپتماں کے طورپر کی گئی ہے، شدید زخمی ہوگئی، اس کو علاج کے لئے فوری طور پر وجے واڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔