تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ سے معافی مانگیں اورعہدہ سے مستعفی ہوجائیں:ای راجندر

انہوں نے کہا کہ ''اگر حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے تو استعفیٰ دے دیں۔ کوئی اور اہل شخص اقتدار سنبھال کر عوامی وعدے پورے کرے گا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر رہنما اور ملکاجگری کے ایم پی ای راجندر نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے استعفیٰ دینے اور عوام سے غیر مکمل انتخابی وعدوں پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ بی جے پی قائدین میں اختلافات دوبارہ آشکار
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ ”اگر حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے تو استعفیٰ دے دیں۔ کوئی اور اہل شخص اقتدار سنبھال کر عوامی وعدے پورے کرے گا۔

”ای راجندرنے بتایا کہ 2014 میں ریاست تلنگانہ کی اپنی ٹیکس آمدنی 30,000 کروڑ روپے تھی، جو 11 سال میں بڑھ کر 1.30 لاکھ کروڑ ہو گئی۔ اسی طرح سالانہ بجٹ بھی 1 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 3 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔

”کیا یہ دیوالیہ پن ہے؟” انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیانات نے تلنگانہ کو شرمندہ کر دیا ہے اور ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے ریونت ریڈی کو عادی جھوٹا قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیراعلیٰ کے دعووں کی سچائی خود جانچیں۔