کھیل

ثانیہ کی گھرواپسی پر شعیب ملک نے شاندار استقبال کیا

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دبئی: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

میڈیا پر گردش کرتی اسٹار جوڑی کے اس طرح بغل گیر ہونے کی ویڈیو پر ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جذباتی الوداع کہہ تو ان کے پرستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

دریں اثناء دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے آخری میچ کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں ان کے ٹینس اسٹار کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کے علاوہ ان کے قومی کرکٹر اور شوہر شعیب ملک بھی موجود تھے۔

شعیب ملک نے نا صرف گرم جوشی سے ثانیہ مرزا کا استقبال کیا بلکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ٹینس اسٹار نے بھی گلے ملکر اپنے شوہر کی محبت کا جواب محبت سے دیا جس کے بعد اس جوڑی کی طلاق سے متعلق گردش کرتی تمام خبریں دم توڑگئیں۔

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی شعیب ملک کو گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ ’جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتاہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں۔ شکریہ‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھاکہ ’وہ ان سب کی جانب سے استقبال دیکھ کر سچ میں سرپرائز ہوگئیں‘۔

a3w
a3w