حیدرآباد

فاطمہ اویسی کالج کو منہدم نہ کرنے اکبر اویسی کی اپیل

اکبراویسی نے کہا کہ انہوں نے غریب طلباء کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 عمارتوں کے ساتھ فاطمہ اویسی کالج تعمیر کیا ہے اور کچھ لوگ جان بوجھ کر یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ کالج کی عمارتیں غیر قانونی ہیں۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے کہا کہ اگر حکومت مجھے گولی مارنا چاہے تو میں گولی کھانے کے لئے تیار ہوں،اور میری حکومت سے اپیل ہے کہ فاطمہ اویسی کالج کو منہدم نہ کریں ان خبروں کا جواب دیتے ہوئے  کہ ہائیڈرا بنڈلہ گوڈا میں واقع فاطمہ اویسی کالج کو منہدم کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 انہوں نے کہا کہ انہوں نے غریب طلباء کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 عمارتوں کے ساتھ فاطمہ اویسی کالج تعمیر کیا ہے اور کچھ لوگ جان بوجھ کر یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ کالج کی عمارتیں غیر قانونی ہیں۔

 انہوں نے کہا ماضی میں مجھے گولی مار گئی تھی اور اگر آپ مجھ پر دوبارہ گولیوں کی بوچھاڑ کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، لیکن فاطمہ اویسی کالج کو ہاتھ مت لگائیں واضح رہے کہ بی جے پی نے فاطمہ اویسی کالج کے حوالہ سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو پرانے شہر میں تجاوزات اور قبضوں کی برخواستگی مہم چلانے کا چالینج کیا تھا۔