آندھراپردیش

اے پی میں شدید بارش۔ کئی ذخائر کی سطح آب میں اضافہ

کرنول ضلع میں تنگبھدرا ڈیم میں پانی کا زبردست بہاؤدرج کیاگیا۔ اس پروجیکٹ میں 87,062 کیوسک پانی کا بہا۔ درج کیاگیا جس کے بعد 216 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

کرنول ضلع میں تنگبھدرا ڈیم میں پانی کا زبردست بہاؤدرج کیاگیا۔ اس پروجیکٹ میں 87,062 کیوسک پانی کا بہا۔ درج کیاگیا جس کے بعد 216 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 1,633 فٹ ہے اور اس کی موجودہ سطح 1,623.90 فٹ درج کی گئی ہے۔

اسی طرح پلناڈو ضلع میں پلی چنتلا پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس پروجیکٹ میں 3,320 کیوسک کا بہاو دیکھا گیا جس کے بعد 400 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

دریائے گوداوری میں پانی کا بہاؤ بتدریج بڑھتا جا رہا ہے۔ دھولیشورم پروجیکٹ کے قریب 9.7 فٹ پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی۔

کوناسیما ضلع کے بوروگولنکا علاقہ میں وششتا گوداوری بارش کا پانی بڑے پیمانہ پر دیکھاگیا جس کی وجہ سے عارضی سڑک کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور چار لنکا دیہاتوں کو جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔