حیدرآباد

تلنگانہ کے شہریوں سے ایس آئی آر میں فعال شرکت کی اپیل

بنڈی سنجے نے کریم نگر کے دورے کے دوران چیتنیہ پوری میں واقع سادھنا ودیالیہ میں اپنا شماریاتی فارم پُر کیا اور بعد ازاں اسے آن لائن جمع کرایا۔

کریم نگر: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ کے تمام شہریوں سے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شماریاتی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جولائی ہے، اور اگر کسی نے مقررہ مدت تک فارم جمع نہیں کرایا تو اس کا نام ووٹر فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔

بنڈی سنجے نے کریم نگر کے دورے کے دوران چیتنیہ پوری میں واقع سادھنا ودیالیہ میں اپنا شماریاتی فارم پُر کیا اور بعد ازاں اسے آن لائن جمع کرایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس عمل میں تاخیر نہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا اور ان کے خاندان کے تمام اہل افراد کا نام ووٹر فہرست میں درج ہو۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف ووٹر شناختی کارڈ (ووٹر آئی ڈی) ہونا کافی نہیں، بلکہ ووٹر فہرست میں نام کا درج ہونا بھی ضروری ہے۔