حیدرآباد میں ہندوستان کے پہلے ’چھوٹا بھیم کیفے‘ کا افتتاح
حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں گرین گولڈ اینیمیشن نے ای بی جیز گروپ کے اشتراک سے ہندوستان کا پہلا ’چھوٹا بھیم کیفے‘ کھولا۔ یہ کیفے لوگوں کو کھانے اور تفریح کا منفرد تجربہ فراہم کرتے ہوئے افسانوی دنیا ڈھولک پور کا احساس دلاتا ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں گرین گولڈ اینیمیشن نے ای بی جیز گروپ کے اشتراک سے ہندوستان کا پہلا ’چھوٹا بھیم کیفے‘ کھولا۔ یہ کیفے لوگوں کو کھانے اور تفریح کا منفرد تجربہ فراہم کرتے ہوئے افسانوی دنیا ڈھولک پور کا احساس دلاتا ہے۔
اس موقع پر گرین گولڈ اینی میشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راجیو چلکا نے کہا کہ یہ کیفے کمپنی کے طویل مدتی منصوبے یعنی ’چھوٹا بھیم‘تھیم پارک قائم کرنے کی سمت میں پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیفے کو فرینچائز ماڈل کے ذریعے توسیع دی جائے گی، جس میں ای بی جی گروپ ماسٹر فرینچائز پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔

حیدرآباد میں ایک اور بڑا کیفے کھولنے کا منصوبہ ہے، جبکہ آئندہ چھ سے نو ماہ میں پورے ہندوستان میں 20آؤٹ لیٹس شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت ملک بھر میں تقریباً 500 چھوٹا بھیم کیفے قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔