دہلی

بی بی سی کی ڈاکیومنٹری سیریز کے خلاف درخواستوں کی سپریم کورٹ میں جنوری میں سماعت

سپریم کورٹ نے پیر کے روز برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی ڈاکومینٹری سیریز ”انڈیا:دی مودی کوسچن“ کی نمائش کو روکنے حکومت کے فیصلہ کے خلاف ایک درخواست کی سماعت جنوری 2025 کے دوسرے ہفتہ میں مقرر کی ہے۔

نئی دہلی (منصف نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پیر کے روز برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی ڈاکومینٹری سیریز ”انڈیا:دی مودی کوسچن“ کی نمائش کو روکنے حکومت کے فیصلہ کے خلاف ایک درخواست کی سماعت جنوری 2025 کے دوسرے ہفتہ میں مقرر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی بی سی ڈاکیومنٹری اسکریننگ کیلئے دوطلباء کودہلی یونیورسٹی کی نوٹس
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید

جسٹس سنجیو کھنہ کی زیر صدارت بنچ نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ حکومت ہند، ٹویٹر کمیونکیشنس انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ اور گوگل انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کو گزشتہ سال 3 فروری کو ایک رسمی نوٹس جاری کی تھی عدالت نے اُس وقت اِس کیس کی سماعت اپریل میں منعقد کی تھی۔

بہرحال پیر کے روز سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا حکومت کی طرف سے پیش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات ابھی ابھی پتا چلی ہے کہ مرکز نے ابھی تک سینئر جرنلسٹ این رام، رکن پارلیمنٹ مہواموئترا اور ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی جانب سے داخل کی گئی درخواستوں پر جواب داخل نہیں کیا ہے۔

اِن درخواستوں میں اِس ڈاکیومنٹری کو دیکھنے، کوئی رائے قائم کرنے، تنقید کرنے، رپورٹ کرنے اور قانونی طور پر اس کے مواد کو گردش کرنے کے شہریوں کے بنیادی حق کو اجاگر کیا گیا تھا کیونکہ آزادی تقریر و اظہار کا حق معلومات حاصل کرنے اور انہیں پھیلانے پر مشتمل ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ سی یو سنگھ درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے اور جواب داخل کرنے میں حکومت کی کوتاہی پر سخت اعتراض کیا جبکہ تشار مہتا نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی۔