میچ کے دوران ویراٹ کوہلی اور سیم کانسٹاس کے درمیان بحث
سیشن کے بعد جب ری پلے سامنے آئے تو یہ دکھایا گیا کہ کونسٹاس دوسرے سرے کی طرف جا رہا تھا لیکن کوہلی پچ کے باہر سے آتے ہوئے اپنے ہاتھ میں گیند کو ٹاس کرتے ہوئے کانسٹاس سے ٹکرا گئے۔
میلبورن: آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن جمعرات کو ہندوستان کے ویراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے لئے ڈیبیو کرنے والے سیم کونسٹاس کے درمیان ٹکر کے بعد بحث ہوئی۔
آج یہاں کھیلے جارہے میچ میں یہ واقعہ 10ویں اوور کے دوران پیش آیا جب اوور ختم ہونے کے بعد کوہلی اور کونسٹاس پچ پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ اس کے فوراً بعد دونوں کھلاڑی آپس میں جھگڑتے نظر آئے۔ عثمان خواجہ نے مداخلت کی۔
سیشن کے بعد جب ری پلے سامنے آئے تو یہ دکھایا گیا کہ کونسٹاس دوسرے سرے کی طرف جا رہا تھا لیکن کوہلی پچ کے باہر سے آتے ہوئے اپنے ہاتھ میں گیند کو ٹاس کرتے ہوئے کانسٹاس سے ٹکرا گئے۔
میچ کے بعد کانسٹاس نے ایک مقامی چینل کو بتایاکہ “میں سمجھ نہیں سکا۔ میں دستانے ایڈجسٹ کر رہا تھا کہ کندھے آپس میں ٹکرا گئے۔ لیکن کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کمنٹری کے دوران کہاکہ “ذرا دیکھیں کہ ورات کیسا کر رہے ہیں۔ وراٹ پچ کے دائیں طرف گئے اور تنازعہ ان کی طرف سے شروع ہوا۔مقامی چینل سے سائمن ٹوفل نے واقعہ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت نامناسب قرار دیا۔