دہلی

ریلوے کرایوں میں اضافہ کرکے حکومت غریبوں پر ظلم کر رہی ہے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے آج 'ایکس' پر کہا کہ ریل غریبوں کی سواری ہے لیکن مودی حکومت غریبوں کو اس سے محروم کرنا چاہتی ہے، اس لیے ہر طبقے کا کرایہ بڑھایا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کو مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف زمروں کے ریل کرایوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے حقوق کا قتل کر رہی ہے اور ریل کرایہ میں رعایت ختم کرکے بزرگ شہریوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے مسٹر گاندھی نے آج ‘ایکس’ پر کہا کہ ریل غریبوں کی سواری ہے لیکن مودی حکومت غریبوں کو اس سے محروم کرنا چاہتی ہے، اس لیے ہر طبقے کا کرایہ بڑھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

انہوں نے کہاکہ ’’غریبوں کی سواری‘‘، انڈین ریلوے کے ہر طبقے کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا، یہاں تک کہ بزرگوں کو دی جانے والی کرایوں کی رعایت کو ختم کر دیا گیا، پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، نجکاری کے دروازے کھول دیے گئے۔

عوام کا کمایا ہوا پیسہ ضائع ہو گیا، کیا یہ پیسہ حکومت سے سیلفی اسٹینڈ بنانے کے لیے نچوڑا جا رہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان کے لوگوں کو کیا چاہیے؟ سستے گیس سلنڈر اور قابل رسائی ریل سفر۔” یا ‘شہنشاہ کے بت’ کے ساتھ تصویر۔